جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

اسرائیل اور قطر کے درمیان عارضی طور پر قونصل خانہ کھولنے کیلئے سمجھوتہ

اسرائیل اور قطر کے درمیان عارضی طور پر قونصل خانہ کھولنے کے لیے سمجھوتہ ہوگیا ہے۔

قطر میں 20 نومبر سے شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ میں ہزاروں اسرائیلی فٹبال شائقین کی آمد متوقع ہے جس کے پیش نظر دونوں ممالک اس سفارتی سمجھوتے پر پہنچے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ یروشلم اور دوحہ پچھلے کئی مہینوں سے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ایک قونصل خانہ کھولنے کے لیے بات چیت کر رہے تھے۔

تقریباً 30 ہزار اسرائیلی فٹبال شائقین کی قطر آمد متوقع ہے، تاحال اسرائیل اور قطر کے مابین سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.