جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 635 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔ 

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس ایک موقع پر 693 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 959 بھی ہوا۔ لیکن کاروبار کا اختتام 635 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 901 پر کیا۔

حصص بازار میں آج 29 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 79 ارب روپے بڑھی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 846 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.