جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 95 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی کمی

بیرونی قرضوں پر 95 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے باعث اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 4 نومبر تک 7.95 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے پہلے کاروباری ہفتے میں بیرونی قرضوں کے انتظام پر 95 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔

4 نومبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 95 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کم ہونے کے بعد 13 ارب 72 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 95 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 95 کروڑ ڈالر رہے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 76 کروڑ ڈالر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.