جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں اختلافات

 قومی اسمبلی میں  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان میں اختلافات سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی منحرف ارکان کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی منحرف ارکان نے افضل ڈھانڈلہ کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے پہلے ملک احمد حسین دیہڑ کو پارلیمانی لیڈر بنایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.