جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

وزیرآباد واقعہ، پی ٹی آئی کے زبیر نیازی نے سیشن عدالت میں درخواست جمع کرا دی

وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے زبیر نیازی نے سیشن عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس ایچ او نے خود ہی مدعی بن کے غیر قانونی ایف آئی آر درج کی۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنےکی ہدایت سپریم کورٹ نے دی تھی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 154 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون کے تحت ایف آئی آر درج کرانا مدعی کا حق ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدالت عمران خان کی درخواست کے مطابق نامزد افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کاحکم دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.