مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا 21 اکتوبر کو واپسی کا پروگرام فائنل ہے۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف کے واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئندہ چند روز میں عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے، عمرے کے بعد وہ متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مفاہمتی گروپ کا نواز شریف کو پاکستان آنے کا پروگرام تبدیل کرنے کے مشوروں کی خبریں جعلی ہیں، ان کے وطن واپسی پروگرام میں کسی بھی تبدیلی کی تردید کرتا ہوں۔
سینیٹر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی مفاہمتی یا مزاحمتی گروپ نہیں ہے، نواز شریف کے واپسی کے پروگرام میں تبدیلی کا کوئی مشورہ نہیں ملا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی خود ساختہ کہانیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔
Comments are closed.