سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر اُن کی خیریت دریافت کی، مولانا فضل الرحمان نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحتیابی تک آرام کا مشورہ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے فضل الرحمان کو مشورہ دیا کہ سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں۔
نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ صحتیاب ہوجائیں پھر پی ڈی ایم کو مکمل فعال کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے خیریت دریافت کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.