مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان سے نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو باقی کھنڈرات بچیں گے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) یوتھ کے رضاکاروں کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نظام کی اصلاح اور عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں، 21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آرہے ہیں، وہ ملک کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیشہ نواز شریف کو سُرخ رو اور سربلند کیا، ن لیگی قائد معیشت بحال اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
ن لیگی چیف آرگنائزر نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے، ن لیگی قائد عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نوجوانوں، مزدوروں کے لیے روزگار، امن، ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔ ہم نے قوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئندہ کریں گے۔
دوران اجلاس 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال سے متعلق مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے عزم کیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پارٹی قائد کا بھرپور استقبال کریں گے۔
Comments are closed.