پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر قتل کا پلان بنانے کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر کون ہے؟ جیو نیوز نے تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔
ذرائع پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر اور اس کے خاندان کا کرمنل ریکارڈ ہے، تسنیم حیدرتھانہ صدرگجرات کی دہشتگردی کی ایف آئی آر 260/4 کی تفتیش میں ملزم ہے۔
دستاویز کے مطابق ملزم 15 مئی 2004 کو تھانہ صدر گجرات کے قتل کیس کی تفتیش کا ملزم ہے، قتل کے اس واقعے میں تقریباً 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ذرائع پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نامزد ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم تسنیم حیدر کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے مدینہ سیداں سے ہے، تسنیم حیدر کو چمےشاہ کےطور پر جانا جاتا ہے، تسنیم حیدر کا ایک بھائی وقار علی عرف بلے شاہ 2004 میں قتل ہوا تھا، بھائی کے قتل کے بعد تسنیم حیدر پاکستان چھوڑ کر برطانیہ چلا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر کے والد کا نام اکرم شاہ تھا، وہ ہیڈ ماسٹر تھے انہیں بھی قتل کیا جا چکا ہے، تسنیم حیدر کے دیگر دو بھائی اچھی شہرت کے حامل ہیں، تسنیم حیدر کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے لیکن وہ قابل اعتبار شہرت نہیں رکھتا۔
ذرائع پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر سے متعلق کہا جاتا ہےوہ پیسوں کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔
Comments are closed.