وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 2015 میں موصوف کو چیف جج لگایا، آج انہی کے بیان کو اپنا بیانیہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ایک ہی شخص سے نواز شریف اور ان کی نوٹری ہو رہی ہے، تھوڑی سی شرم اور حیا ہوتی ہے، نواز شریف، اسحاق ڈار آج مفرور اور اشتہاری ہیں، شہباز شریف کا داماد مفرور اور اشتہاری ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ اگر پاکستان سے محبت ہے تو واپس آؤ، لوٹا پیسا واپس کرو، اگر آپ کا مطلب ہے آپ کے کیسز میں ساتھ دیں گے تو ایسا ہو نہیں سکتا، آج جو ہوا وہ عدلیہ پر حملہ ہے۔
Comments are closed.