منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

نواز شریف نے رانا ثناء اللّٰہ کو پنجاب کی سیاست سے متعلق ٹاسک سونپ دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو پنجاب کی سیاست سے متعلق بڑا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے سینئر نائب صدر مریم نواز اور رانا ثناء اللّٰہ کی ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے خود ہی استعفیٰ دے کر خجل خوار ہورہے ہیں۔

دوران ملاقات ن لیگی قائد نے آئندہ انتخابات کےلیے پنجاب میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

نواز شریف نے رانا ثناء اللّٰہ کو مریم نواز کے ساتھ مل کر پنجاب میں ریلیاں اور جلسے کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔

ن لیگی قائد نے کہا کہ عوام کو حقائق بتائے جائیں اور عمران خان کے جھوٹے بیانیے کا پول کھولا جائے۔

ملاقات میں ن لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات اور پنجاب میں دیگر اضلاع کے صدور کے امیدواروں کے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے، انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ مریم نواز کے ہمراہ پاکستان لوٹیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.