پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے آج ہی بات ہوئی ہے، وہ وطن واپس آنے کے لیے بےچین ہیں، تاہم نواز شریف علاج مکمل ہونے پر اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ ان کے بس کی بات نہیں کہ نواز شریف کو واپس لاسکیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ شیخ رشید 2008 میں نواز شریف کے پیچھے پیچھے پھرتے تھے، شیخ رشید کہتا تھا اسے معاف کردیں اور پارٹی میں واپس لے لیں۔
انہوں نے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ نوازشریف اس وقت شیخ رشید کو پارٹی میں واپس لینا چاہتے تھے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شیخ رشید کو خالی بھڑکیں اور اس طرح کی گفتگو کے لیے وزیر داخلہ بنایا گیا ہے۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کے ہر فیصلہ پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے، لانگ مارچ کے بعد دھرنے کا فیصلہ ہوا تو دھرنا دیں گے۔
Comments are closed.