
نواب شاہ کے علاقے دولت پور میں پولیس نے پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان محمد ڈاھری کے بنگلے پر چھاپا مارا اور تلاشی لی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
انچار ج سی آئی اے مبین احمد پرھیار نے میڈیا کو بتایا کہ کچے کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خان محمد ڈاھری کے خلاف کنداہ تھانے میں کچے کی زمین پر قبضے کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کچے کی زمینوں پر قبضے خالی کروانے کی مہم جاری ہے اور کچے کی زمینوں پر قبضے خالی کرواکر زمین محکمہ جنگلات کے حوالے کی جائے گی۔
Comments are closed.