اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

نواب شاہ: بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

نواب شاہ کے علاقے  بوچھیری میں بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا 70 فیصد جسم جھلس چکا ہے، اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔

متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹے کی منگنی تھی، ساتھ لے جانے کا کہا تو آگ لگا دی۔

گرفتار ملزم نے بیان میں کہا کہ باپ ہماری ماں کو طلاق دے چکا، منگنی میں ساتھ کیوں لے جاتے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.