جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

ننھے مداح نے شاہین آفریدی سے اعظم خان کا بلا توڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا

ننھے مداح نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان کا بلا توڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے کرکٹ فینز سے ملاقات کی۔

اس دوران ایک ننھے پرستار نے شاہین شاہ آفریدی سے اعظم خان کا بلا توڑنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شاہین کے والد ایاز خان آفریدی بیٹے اور لاہور قلندرز کو سپورٹ کرنے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔

ننھے مداح نے شاہین شاہ آفریدی سے کہا کہ میں آپ کا فین ہوں، آپ اپنی بولنگ سے اعظم خان کا بلا توڑ دیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کون سا اعظم خان جس پر بچے نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان تو لاہور قلندرز کے کپتان نے جواب دیا کہ ان کا بلا کیسے ٹوٹے گا وہ تو بہت بڑا بلا لے کر آتے ہیں۔

مداحوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیز لیں اور دستخط  بھی کروائے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.