سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے نمیبیا کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمیبیا نے دنیائے کرکٹ کو آج بتا دیا ہے کہ نام یاد رکھنا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں ہی اپ سیٹ ہوا، نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دی۔
سری لنکا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 108رنز بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان ڈاسن شناکا نے 29 اور بھانوکا راجہ پاکسے نے 20 رنز بنائے۔
نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔
نمیبیا کی طرف سے جان فرائیلنک اور جے جے سمٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جان فرائیلنک نے 44 رنز بنائے۔
Comments are closed.