کراچی سے پسند کی شادی کے لیے ڈیرہ غازی خان آنے والی نمرہ کاظمی کی والدین کے ساتھ جانے کی درخواست منظور ہوگئی۔
ڈی جی خان کے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے نمرہ کاظمی نے والدین کے گھر جانے کا بیان دیا، جس پر عدالت نے انہیں کراچی جانے کی اجازت دے دی۔
نمرہ کاظمی کے وکیل نے عدالت کے روبرو بتایا کہ میری موکلا نے شاہ رخ سے پسند کی شادی کی تھی، جو اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نمرہ کاظمی نے بتایا کہ میں سسرال میں نہیں رہنا چاہتی، اپنے والدین کے گھر کراچی جانا چاہتی ہوں۔
اس موقع پر والدہ نے کہا کہ بیٹی کی ساس نے کال کر کے ہمیں کہا تھا کہ اس کو لے جاؤ،ہ میں ہماری بیٹی مل گئی، ہم بہت خوش ہیں۔
Comments are closed.