ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

نقشے کی خلاف ورزی، فرح گوگی کیخلاف مقدمہ درج

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف گوجرانوالہ میں ایک نقشے کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق مقدمے میں فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ 

مقدمہ محکمہ گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

لاہور قومی احتساب بیورو نے سابق خاتون اول بشریٰ بی…

مقدمہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے پبلک پارک کی جگہ غیرقانونی قبرستان بنا دیا گیا۔

پارک اور کمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنائے گئے۔ سرکاری رہن شدہ پلاٹوں پر بھی غیر قانونی تعمیرات کروائی گئیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ بلڈرز کمپنی نے ہاؤسنگ سوسائٹی کےلیے 1073 کنال اراضی کی منظوری لی۔

پولیس کے مطابق فرح گوگی ہاؤسنگ سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو جبکہ احسن گجر ایک بلڈرز کے چیئرمین ہیں۔

دوسری جانب گوجرانوالہ پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر وہاں موجود سوسائٹی کے 15ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.