ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

روپے کی گراوٹ پی ڈی ایم قائدین کیلئے فائدہ مند ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قائدین کیلئے تو روپے کی گراوٹ فائدہ مند ہے، ناجائز طریقوں سے جمع ان کی ساری دولت بیرون ملک ڈالروں میں چھپائی گئی ہے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310 روپے میں بک رہا ہے، پی ڈی ایم قیادت کو روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آج کل کمر توڑ مہنگائی ہے، قرضوں کا حجم نہایت تیزی سے بڑھ رہا ہے، معیشت اسی تیزی سے سکڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت ہماری نگاہوں کے سامنے بکھر رہی ہے، مجموعی سالانہ آمدن تو قرضوں پر سود ادائیگی کیلئے بھی ناکافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلط فسطائی حکومت پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے جبر کے نت نئے طریقوں کی ایجاد میں لگی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام غربت اور مہنگائی کے بوجھ تلے کُچلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.