پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں گزشتہ روز اپنا پہلا میچ کھیلا۔
نسیم شاہ ہفتے کو بی پی ایل میں شرکت کے لیے پاکستان سے بنگلا دیش روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے گزشتہ روز کومیلا وکٹورینز کی طرف سے ڈیبیو کیا۔
نسیم شاہ نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کے خلاف میچ میں 4 اوورز کرا کے 12 رنز دیے اور 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس میچ میں کومیلا وکٹورینز نے 60 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
خوشدل شاہ کو آل راؤنڈر کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں کئی اور پاکستانی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔
Comments are closed.