بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسلہ ٹاور کیس میں ذمہ داران کے خلاف مقدمے کا معاملہ پولیس کے لئے درد سر بن گیا

نسلہ ٹاور کیس میں ذمہ داران کے خلاف مقدمے کا معاملہ پولیس کے لئے درد سر بن گیا۔ پولیس حکام صبح سے ملزمان کو لیکر عدالتوں کے چکر لگاتے رہے، عدالت نے پولیس کو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کردیا۔

عدالت نے پولیس کو اینٹی کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے پر مطمئن کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس حکام نے پہلے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوشرقی کی عدالت میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی کو پیش کیا تھا جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تو پتہ چلا کہ اینٹی کرپشن عدالت کی جج کی رخصت کے باعث ملزمان کو لنک جج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے تمام ملزمان کی 50،50 ہزار روپے میں حفاطتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمان کا ریمانڈ دینے سے انکار کردیا عدالت نے کہا کہ پولیس کو اینٹی کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں ہے بتایا جائے پولیس نے اینٹی کرپشن کے دفعات کے تحت مقدمہ کیسے درج کیا؟ جس پر پولیس وضاحت دینے میں ناکام رہی۔

 بعد ازاں پولیس ملزمان وسیم شیخ اور نوید بشیر کو تھانہ فیروز آباد پولیس واپس تھانے لے گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.