بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسلہ ٹاور کیس، ڈی جی KDA کو گرفتار کرلیا گیا

نسلہ ٹاور کیس میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈی جی آصف علی میمن کو گرفتار کرلیا گیا۔

 اینٹی کرپشن حکام کے مطابق آصف میمن کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے عاطف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور کیس میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نسلہ ٹاور کی تعمیر کے اہم کردار افسران کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے بعد ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے پولیس کی اعلٰی سطحی پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

کراچی میں نسلہ ٹاور کی تعمیر کے اہم کردار افسران کے…

یاد رہے کہ نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کے کیس میں پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ملوث افسران کی فہرست حاصل کرلی تھی، ساتھ ہی شارع فیصل پر نسلہ ٹاور کی تعمیر کی اجازت دینے کے اہم اجلاس کا لیٹر  بھی پولیس نے حاصل کرلیا تھا۔

عدالت کے حکم پر نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس متحرک ہوگئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.