نسلہ ٹاور کیس میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈی جی آصف علی میمن کو گرفتار کرلیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق آصف میمن کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے عاطف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور کیس میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل نسلہ ٹاور کی تعمیر کے اہم کردار افسران کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے بعد ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے پولیس کی اعلٰی سطحی پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کے کیس میں پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ملوث افسران کی فہرست حاصل کرلی تھی، ساتھ ہی شارع فیصل پر نسلہ ٹاور کی تعمیر کی اجازت دینے کے اہم اجلاس کا لیٹر بھی پولیس نے حاصل کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔
Comments are closed.