بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے ایف ڈبلیو او سے رابطہ کرنے پر مشاورت

عدالتِ عظمیٰ کے حکم کے بعد نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ سے گرانے کیلئے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) سے رابطہ کرنے پر مشاورت کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ایف ڈبلیو او پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹرک ڈرائیوروں اور پاکستانی فوج کے زیر انتظام تعمیراتی ادارہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کنٹرول بلاسٹنگ کی اجازت ایف ڈبلیو او کے پاس ہے،  سپریم کورٹ کے حکم کی تکمیل کے لئے ایف ڈبلیو او کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔

سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاورکی عمارت کنٹرولڈ ایمونیشن بلاسٹ سے گرانے کا حکم دے دیا۔

ماضی میں ایف ڈبلیو او، نادرن بائی پاس کی کنٹرول بلاسٹنگ کا کامیاب تجربہ کرچکی ہے۔

 یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو کنٹرول بلاسٹنگ سےگرانےکاحکم دیا ہے۔

کمشنر کراچی اقبال میمن نے اس حوالے سے فی الحال میڈیا کو مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.