بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کو پتا تھا کہ اسے کچھ پتا نہیں، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آنے سے پہلے ہی پتا تھا کہ اسے کچھ بھی پتا نہیں ہے۔

سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، میرے خلاف انتقامی کیس بنایا گیا۔

انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ اس حکومت نے کافی بلنڈر کیے ہیں، ایک بلنڈر یہ کہ خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، یہ اب کہتے ہیں مہنگائی اللّٰہ کی طرف سے آتی ہے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہرکام میرٹ پر کرتا ہوں، سسٹم میں نے بنادیا مگر عمل درآمد آپ کے ہاتھ میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو کس حال میں پہنچا دیا ہے، لوہا، سیمنٹ اتنا مہنگا کردیا کہ اب لوگ مکان بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حصول انصاف اور عمران خان کے راستے میں تجربہ کار مافیا موجود ہے۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ کارخانے بند ہوگئے، بجلی مہنگی ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت نے ہر سیکٹر کو تباہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی سیاست ہم نے کبھی نہیں دیکھی جو آج دیکھ رہے ہیں، آج بھی ہم پارلیمنٹ کو تقدس دیں تو ملک کا ہر ادارہ طاقتور ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.