سائبر کرائم کیس میں لاہور کی سیشن کورٹ نے حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ نذیر چوہان 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے اٹارنی مقرر کر دیا۔
شہزاد اکبر نے ایڈووکیٹ ہارون الیاس کو اٹارنی مقرر کیا ہے، ہارون الیاس نے شہزاد اکبر کہ جگہ عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا ہے۔
شہزاد اکبر کے نمائندے ہارون الیاس نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کو معاف کر دیا ہے، نذیر چوہان کی ضمانت پر شہزاد اکبر کو کوئی اعتراض نہیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے شہزاد اکبر کو خود عدالت میں پیش ہونے یا اپنا نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.