بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر: PTI نے سردار عبدالقیوم نیازی کو نامزد کر دیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے منصب کے لیے نامزد کر دیا۔

سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، تحریکِ انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا ہے کہ کشمیر کا وزیرِ اعظم بنانے کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی مسلم کانفرنس چھوڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

آزاد جموں کشمیر اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر انوار الحق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

سردار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے کامیاب ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.