بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہماری کسی سے لڑائی نہیں تو مفاہمت کیسی؟ جاوید لطیف

مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں تو مفاہمت کیسی؟ بھنور میں پھنسا پاکستان آئین و قانون پر عمل سے باہر نکل سکتا ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اپنی نہیں، ملک کی فکر ہے، نظام تباہ ہو گیا ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت نے 3 سال میں سنجیدگی سے قانون سازی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جا سکتا، کشمیر کے ایشو پر حکومت اکٹھے بیٹھنے کو تیار نہیں ہے۔

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) سیشن کورٹ میں مسلم لیگ ن کے…

میاں جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف اپنی ایک رائے رکھتے ہیں، مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کو پلاننگ کے ساتھ سزا سنائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.