نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اسلام آباد کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کل سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
وزارت تعلیم نے کورونا کی وجہ سے اپریل، مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.