وفاقی وزیر ِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نبیٔ آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کا امتی ہونے پر انتہائی فخر محسوس کرتا ہوں۔
عید میلادِ النبی ﷺ کے موقع پر جاری کیئے گئے اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ولادتِ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے مبارک دن پر پوری امتِ مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ نبیٔ آخر الزمان ﷺ نے مذہبی، لسانی، معاشرتی اور معاشی تعصبات سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ اسوۂ رسول ﷺ پر عمل کر کے ہی ہم بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دعاگو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق اور ہمت دیں (آمین)
Comments are closed.