وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ نہ تو ہم نے ووٹ بکنے دیا اور نہ ہی متناسب نمائندگی کی خلاف ورزی ہوئی۔
ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ووٹ سے متعلق کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ میں قابل شناخت ووٹ اور متناسب نمائندگی کا کیس لے کر سپریم کورٹ گئی، جب ووٹ بکتا ہے تو سیاسی جماعتوں کو متناسب نمائندگی نہیں ملتی۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب کےسینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت ہوئی ہے۔
Comments are closed.