اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

نایاب ترین کچھوؤں کا سندھ کی تاریخ میں پہلا ڈیجیٹل ریکارڈ

نایاب ترین کچھوؤں کا سندھ کی تاریخ میں پہلا ڈیجیٹل ریکارڈ جاری کر دیا گیا۔

محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق نایاب ترین اسٹار کچھوے ماحول دوست ہوتے ہیں جو خشکی پر جنگلی گھاس، پھل اور بیج کھاتے ہیں۔

اس سے متعلق محکمۂ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ نایاب کچھوے کے سیاہی مائل شیل پر پیلے رنگ کے ستارے ہوتے ہیں۔

شکاری خوبصورتی کی وجہ سے یہ کچھوے اسمگل کرتے ہیں۔

محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق نایاب ترین کچھوے کے تحفظ کے لیے سزا و جرمانے بڑھائے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.