ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے جام عبدالکریم کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے جام عبدالکریم کو 15 دن میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کے اہل خانہ نے جام کریم سمیت مزید افراد کے نام بیانات میں دیئے تھے جبکہ گرفتار ایم پی اے جام اویس کے ڈیرے سے ڈی وی آر بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔
پولیس نے کیس میں اغوا کی دفعہ 365 بھی شامل کر لی ہے اور ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا ہے۔
تفتیشی افسر کے مطابق واقعہ میں جام عبدالکریم سمیت مزید 16 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں 5 ملزمان نامعلوم ہیں، واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج ہے۔
Comments are closed.