بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناظم جوکھیو قتل کی تفتیشی ٹیم تبدیل

ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل کر دی گئی ہے۔

نئی تفتیشی ٹیم کا ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق مقتول ناظم جوکھیو کو جام ہاؤس کے ویئر ہاؤس میں رکھا گیا تھا،جہاں اس پر تشدد کیا گیا۔

جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اے آئی جی تنویر عالم اوڈھو نئی 3 رکنی تفتیشی ٹیم کے سربراہ مقرر کیئے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم میں ڈی ایس پی غلام علی جمانی اور انسپکٹر سراج احمد لاشاری شامل ہیں۔

ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں شکار کرنے والے غیر ملکی مہمانوں کی ویڈیو بنانے کے جرم میں قتل کیے گئے سماجی کارکن ناظم جوکھیو کا موبائل فون پولیس نے کنویں سے برآمد کرلیا ہے

تفتیشی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیم کی تبدیلی کا فیصلہ مقتول کے اہلِ خانہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول ناظم جوکھیو کے اہلِ خانہ نے 15 نومبر کو تفتیش کرنے والی پہلی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.