بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپیکر اور عبدالقادر مندوخیل میں تلخ کلامی

مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں اچانک اس وقت گرما گرمی پیدا ہو گئی جب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر مندوخیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، اجلاس تلاوتِ کلامِ پاک کے ساتھ شروع ہوا تھا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر مندوخیل کو اپنی حد میں رہنے کی وارننگ دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے عبدالقادر مندوخیل کی رکنیت معطل کرنے اور سیکورٹی کو انہیں ایوان سے باہر نکالنے کی ہدایت بھی کر دی۔

مشترکہ اپوزیشن نے اتفاق کیا ہے کہ آج کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے یک طرفہ اور زبردستی قانون سازی کی تو اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

اسد قیصر نے چیئرمین پی پی پی سے مخاطب ہو کر کہا کہ اسپیکر سے بات کرنے کا کوئی طریقہ ہے، بلاول صاحب! جس طرح آپ کے رکن نے رویہ اختیار کیا آپ اس کا نوٹس لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.