hookup Wurtsboro NY cancer man and hookups st louis hookups reddit edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناصر حسین شاہ نے فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری جیسے سیاسی فلسفی پی ٹی آئی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی ملک میں مزید انتظامی یونٹس بنانے کی تجویز ان کی سیاسی پسماندگی کا ثبوت ہے۔

صوبائی وزیر نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی یونٹس تب بن سکتے ہیں جب اس صوبے کی اسمبلی قرار داد پاس کرے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں معاشی بحران پیدا کرنے کے بعد اس قسم کی باتیں کرکے انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کی ترقی پر نئے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے کراچی سے نشستیں جیتنے کے بعد کتنا خرچ کیا؟

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے نفرتوں کی سیاست شروع کی ہے جس کے گڑھے میں خود ہی گریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.