جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

ناروے کپ فٹبال: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کی مسلسل تیسری فتح

ناروے کپ فٹبال میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی، اسکیول اسٹیگابرگ کو 0-2 سے شکست دے دی۔

پاکستان ٹیم مسلسل تین فتوحات کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں جگہ بناچکا تھا، ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر 17 کیٹیگری میں شریک ہے۔

پاکستان کی جانب سے احمد رضا نے چوتھے منٹ میں خوبصورت گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، کچھ دیر بعد طفیل شنواری نے ایک اور گول کرکے اسکور پاکستان کے حق میں 0-2 کیا۔ 

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ ناقابل شکست رہتے ہوئے مکمل کیا اور گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرے ہوئے ناک آٹ راونڈ میں جگہ بنائی۔ 

راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم جمعرات کو ناروے مولڈے فٹبال کلب سے مقابلہ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.