اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

نارووال میں بینظیر نشوونما سینٹر کا افتتاح

بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن شازیہ مری نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال نارووال میں بینظیر نشوونما سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام کی نمائندہ ڈاکٹر عمارہ خان نے دونوں وزراء کو بریفنگ بھی دی۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے پروگرام کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے میں خوراک کی قلت کے باعث اس کی ذہنی و جسمانی نشوونما پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ملک بھر میں اس مقصد کے لیے 400 سے زائد بینظیر نشوونما سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بینظیر کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والی حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کے لیے اسپیشل خوراک کے ساتھ ساتھ سہ ماہی مالی وظائف بھی دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بچے کی ماں کو 2000 جبکہ بچی کی ماں کو 2500 وظیفہ ملتا ہے۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری ایم این اے خورشید جونیجو، پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے ابرار شاہ، ایم این اے طارق شاہ، پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما فیصل میر، راشد خان ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.