بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناراض وزراء اور اراکین کا دو دن بعد جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان

بلوچستان حکومت کے ناراض وزراء اور اراکین نے  دو دن بعد جام کمال کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان کیا ہے۔

ناراض صوبائی وزیر اسد بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دو دن بعد تحریک عدم اعتماد لائیں گے، ہمیں 40 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

صوبائی وزیر اسد بلوچ کا کہنا ہے کہ جام کمال خان بلوچستان کی جان بخشی کریں اور استعفیٰ دے دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی عوامی اور پی ٹی آئی کے ایک ایک رکن اسمبلی نے بھی جام کمال خان پرعدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اسد بلوچ نے کہا کہ تین سال تک ان کے ساتھ تھے مگر اب بادشاہت کا وقت ختم ہوگیا ہے،  ہم نہیں چاہتے اسمبلی مچھلی بازار بنے۔

صوبائی وزیر اسد بلوچ نے کہا کہ حکومتی وفد مراعات کی خاطر جام کمال کے ساتھ ہے، جام کمال کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اسد بلوچ نے کہا کہ  سب کے استعفے تیار ہیں کسی بھی وقت جمع کروادیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.