بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نااہل وفاقی حکومت کا دفاع پریس کانفرنسز سے کیا جارہا ہے، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نااہل وفاقی حکومت کا دفاع پریس کانفرنسز سے کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شبلی فراز ’سلیکٹیڈ‘ کے دفاع میں اپنی استعداد ظاہر کر رہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت کا دفاع پریس کانفرنسز سے کیا جارہا ہے، شبلی فراز کم ازکم یوٹرن حکومت کو معصوم ثابت نہ کریں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کے نکمے پن کو پریس کانفرنسوں سے چھپایا نہیں جاسکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نکمی حکومت میں ترجمانوں کی فوج قصیدہ خوانی میں مصروف ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام منہگائی سے سِسک کر مرجائے مگر صبح و شام پریس کانفرنسز لازمی ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ شبلی فراز کس ڈھٹائی سے نااہل حکومت کا دفاع کرتے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ تحریک انصاف میں ترجمانوں کا کام صرف مخالفین پر الزام تراشیاں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.