فریال تالپور نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فریال تالپور کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ افضل کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھولا۔ دونوں ایم پی ایز کی عدم پیری پر خود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کر چکا تھا۔
فریال تالپور کے مطابق آٹھ فروری کو دوبارہ درخواست آنے پر الیکشن کمیشن نے کیس دوبارہ کھول دیا۔
الیکشن کمیشن کو آٹھ فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر کارروائی سے روکا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کی بہن ہوں، اس لیے سیایسی مخالفین بے بنیاد کیسز میں پھنسا رہے ہیں۔
دونوں ایم پی ایز نے پہلے نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دی جو مسترد کردی گئی۔ الیکشن کمیشن اسپیکر سندھ اسمبلی کے فیصلے کیخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتا۔
Comments are closed.