پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ناانصافی کا نظام اب بکھر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ نام نہاد جمہوریت پسند ہیں جبکہ حقیقت میں بدترین ظالم ہیں۔
اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ ان کے ہاتھوں کھڑا کیا گیا ناانصافی کا نظام اب بکھر رہا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی طاقت ان کے ظلم کے نظام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گی۔
Comments are closed.