منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

نئے پاسپورٹ کی وصولی میں تاخیر کے ساتھ درخواست گزاروں کی ایک اور مشکل

نئے پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو اس اہم سفری دستاویز کے حصول میں تاخیر کے ساتھ ساتھ ایک اور مشکل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے باعث پاسپورٹس کی ڈیلیوری دگنے سے زائد دورانیے کی تاخیر کا شکار ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نارمل اور ارجنٹ فیس کے ساتھ پاسپورٹس کی فراہمی کی مدت 10 روز سے ایک ماہ کر دی گئی ہے۔ 

پاسپورٹ درخواستوں میں اضافے سے قبل یہ دورانیہ 5 روز سے 15 روز پر محیط تھا۔

 درخواست گزار کو پاسپورٹ کارروائی کے مختلف مراحل سے متعلق ملنے والے پیغامات کا سلسلہ بھی معطل ہوگیا ہے۔ 

پیغامات کا سلسلہ متعلقہ کمپنی کو معاہدے کے مطابق ادائیگی نہ ہونے کے باعث ایک ماہ سے معطل ہے۔

 درخواست گزار کے موبائل فون پر دو پیغامات بذریعہ ٹیکسٹ میسیج خودکار سسٹم کے تحت جنریٹ ہوجاتے تھے۔

 پہلا ٹیکسٹ مسیج پاسپورٹ جمع ہونے پر مبنی کارروائی کی تکمیل، ڈیٹا ہیڈ کوارٹرزمیں پرنٹنگ کیلئے وصولی سے متعلق تھا۔

دوسرے میسیج میں پاسپورٹ پرنٹ ہوجانے اورمتعلقہ دفترمیں ڈیلیوری کی تاریخ سے متعلق ہوتا ہے۔ 

پیغامات کی معطلی سے درخواست گزار اپنے پاسپورٹ کی کارروائی بارے اطلاع سے محروم ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.