نئے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کی تعیناتی کیلئے تین نام سامنے آگئے، پولیس افسران راجہ رفعت، عمران احمر اور اشفاق احمد کے ناموں پرغور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آر پی او ملتان راجہ رفعت سب سے سینئر پولیس افسر اور 21 ویں گریڈ میں پروموٹ ہوئے ہیں، نئے سی سی پی او لاہور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت جاری کرے گی۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو چند روز قبل وفاق نے معطل کیا تھا، غلام محمود ڈوگر معطلی کے باوجود اپنی سیٹ پر کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو متعدد پولیس افسران کی جانب سے فوری چارج چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے، غلام محمود ڈوگر پر پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام ہے۔
Comments are closed.