وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے نئی مردم شماری سے متعلق بڑا بیان دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نئی مردم شماری جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے کرانے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے بارے میں نئی تجاویز مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے لیے بھیجی جائیں گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ مردم شماری 5 سال کے وقفے سے ہوگی۔
وفاقی کابینہ میں مردم شماری کی منظوری دی گئی، جس کے طریقہ کار کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے مخالفت کی۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور امین الحق نے مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نئی مردم شماری کے لیے ڈیفیکٹو طریقہ کار اپنایا جائے۔
Comments are closed.