وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نئی قومی بجلی پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کا بینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نئی قومی بجلی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔
اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں بجلی پیداوار سے متعلق پلان کی منظوری بھی دی گئی، ملک میں بجلی کی پائیدار مسابقتی مارکیٹ کےلیے بنیاد فراہم ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مقامی ذرائع سے قابل تجدید توانائی کو فروغ ملے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.