اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

نئی تبدیلیوں کے ساتھ ٹوئٹر بلیو کا نیا ورژن کل سے دوبارہ لانچ ہو گا

ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی تبدیلیوں کے ساتھ ٹوئٹر بلیو کا نیا ورژن کل (پیر) سے دوبارہ لانچ کیا جائے گا۔

ٹوئٹر کمپنی کے مطابق نئی سروس کی سبسکرپشن سے صارفین اپنے ٹوئٹس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

سبسکرپشن سے صارفین 1080 پکسل کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹوئٹر بلیو اور دیگر فیچر کے استعمال کیلئے صارفین سے پہلے مرحلے میں 5 ڈالر لیے جائیں گے جبکہ اس سے بڑی سبسکرپشن پر صارفین کو بلیو ٹک دیا جائے گا۔

ٹوئٹر کمپنی نے مزید بتایا ہے کہ نئی سروس کی سبسکرپشن فیس 8 ڈالرز فی ماہ ہو گی۔

ٹوئٹر کمپنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ نئی سروس کی سبسکرپشن ایپل صارفین کے لیے 11 ڈالرز فی ماہ ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.