میونسپل کمیٹی میہڑ نے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا، میونسپل کمیٹی کی فائر بریگیڈ کی گاڑی نجی سطح پر استعمال ہونے لگی۔
شہر کے با اثر شخص کے پیٹرول پمپ پر فائر بریگیڈ چھڑکاؤ میں مصروف نظر آئی، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
شہری کا کہنا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر دھول ہے وہاں پر تو کبھی چھڑکاؤ نہیں کیا گیا جبکہ با اثر شخص کے پیٹرول پمپ پر چھڑکاؤ سمیت پانی کی فراہمی بھی کی جا رہی ہے۔
اس معاملے پر چیف میونسپل افسر بابر مگسی لاعلم نکلے اور انہوں نے کہا کہ انہیں اس کا علم نہیں عملے سے کنفرم کرتا ہوں۔
Comments are closed.