این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا ہے کہ وہ 19 فروری کو ہی الیکشن جیت گئے تھے۔
علی اسجد ملہی نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خصوصی مبارکباد الیکشن کمیشن کو، جہنوں نے جیتا ہوا الیکشن مجھ سے چھینا۔
اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کو مینیج کیا اور مافیا کیخلاف جنگ لڑنے والے کارکنوں کا شکریہ۔
علی اسجد ملہی نے یہ بھی کہا کہ ہم واپس آئیں گے اور آپ کو گھبرانا نہیں ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں اُنہوں نے مزید کہا کہ نوشین افتخار کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
علی اسجد ملہی نے ویڈیو کے کیپشن میں ڈسکہ کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اسلام عیلکم ! میں ڈسکہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے اتنے طویل عرصے تک میرے ساتھ اس الیکشن میں حصہ لیا اور مقابلہ کیا۔
واضح رہے کہ ڈسکہ این اے 75 میں دوسری مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیّدہ نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کو ہرا کر میدان مار لیا۔
نوشین افتخار نے ایک لاکھ 11 ہزار 220 ، جبکہ پی ٹی آئی کے اسجد ملہی نے92 ہزار 19 ووٹ حاصل کیے.
Comments are closed.