سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غوث علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کا حامی رہا ہوں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق وزیراعلیٰ غوث علی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر غوث علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فیڈریشن کے لیے کام کررہے ہیں، میرے بیٹے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ غوث علی شاہ کو وزیراعظم کا پیغام دیا ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ اگلے ہفتے ہماری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہے، جس میں سندھ کے حوالے سے مزید فیصلے ہوں گے۔
Comments are closed.